شائع 21 مئ 2016 06:48am

ابھیشیک نے ایشوریا  کا ہاتھ  کیوں جھٹکا؟ نئی بحث چھڑ گئی

ممبئی:مس ورلڈ اوربھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لاکھوں کا مجمع لگ جاتا ہے،اس وقت رونے جیسی ہوگئیں جب ابھیشیک بچن ان کا ہاتھ "جھٹک" کرچلے گئے۔

بھارت میں ہوا ایک فلم کا پریمئیر، جس میں بچن فیملی نے شرکت کی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے پہلے تو ساتھ ساتھ نظرآئے، امیتابھ بچن بھی آگے آگے دکھائی دئے۔

لیکن جب فوٹوسیشن کا وقت آیا تو ابھیشیک کے چہرے پرمایوسی عیاں تھیں،ایشوریا اور ابھیشیک نے کچھ کانا پھوسی کی شاید اپنے شوہر سے کہا کہ موڈ ٹھیک کرلو۔

دونوں ساتھ آگے بڑھے، کچھ فلیش چمکے، پھر اچانک کچھ ہوا۔ابھیشیک نے بیگم کا ہاتھ جھٹکا، فوٹوگرافروں سے کہا ان کی تصویریں بناؤ اور خود چل پڑے۔

ایشوریا منہ دیکھتی رہ گئیں، شرمندہ ہوئیں، ہاتھ جوڑ کر فوٹوگرافروں سے معذرت کی، لیکن ایشوریا کاموڈ بھی کچھ اچھا نہیں تھابارباراپنےشوہرکی جانب دیکھتی رہیں۔

آخر ایشوریا اورابھیشیک کے درمیان ہوا کیاہے،کہیں کوئی رنجش تو نہیں؟ قیاس آرائیاں اور چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

Read Comments