Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ حکومت نےگرمیوں کی تعطیلات کے اعلان کے باوجود اسکول کھولنے پرکراچی کے 46 تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل کردی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن نے گرمیوں کی تعطیلات کے سرکاری اعلان کے باوجود اسکول کھولنے پر46 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی۔
ڈائریکٹرجنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن کے مطابق نجی اسکولوں کی من مانیاں نہیں چلیں گی۔
کریسنٹ بحریہ کیڈٹ کالج سیکنڈری اسکول، بحریہ فاؤنڈیشن اسکول کالج،ہیپی ہوم کیمرج اسکول سسٹم ،گارڈ پبلک سیکنڈری اسکول،ناصرہ اسکول،وائٹ روزگرائمراسکول،دی اکیڈمی او لیول اورمیڑوپولیٹن اکیڈمی سیکنڈری اسکول سمیت دیگرتعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے۔