مشتاق رئیسانی کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری

شائع 21 مئ 2016 08:13am

کوئٹہ: سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر نیب نے کوئٹہ میں ایک بیکری پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے، غیر ملکی کرنسی  اور سونا برآمد کرلیا، بیکری سے متعدد جائیداد کے کاغذات بھی ملے ہیں۔

بلوچستان میں سیکریٹری خزانہ کیس کے مرکزی ملزم سابق سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی جانب سے تفتیشی اداروں کے سامنے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

مشتاق رئیسانی سے تازہ ترین حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں نیب نے کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر واقع  بیکری پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران بیکری سے 57 لاکھ روپے،سونے کے قیمتی زیورات،غیرملکی کرنسی اور متعدد جائیداد کے کاغذات برآمدکرلئے گئے۔

سابق سیکریٹری بلوچستان کو 6مئی کو بلدیاتی اداروں میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جن کے گھر سے 63 کروڑ روپے برآمد ہوئے تھے۔

Read Comments