Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قريب فائرنگ سے دوٹريفک پوليس اہلکارجان بحق ہوگئے۔شہيد اہلکاروں کی شناخت شکيل اور اکرام کے نا سے ہوئی ہے۔
آج نیوزکے مطابق عائشہ منزل کے قريب ڈيوٹی پرتعينات دواہلکاروں کودہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنايا۔فائرنگ سے زخمی اہلکاروں کو فوری اسپتال منتقل کياگياتاہم دونوں اہلکارذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گئے۔
عینی شاہدین کی مطابق مبینہ دہشتگردوں کی تعداد 2 تھی اور دونوں ملزمان نے حملے کے وقت ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد پوليس اوررينجرزکی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئ۔
وزيراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔