ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی

شائع 21 مئ 2016 10:04am

کراچی:احتساب عدالت نے سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی۔

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف کیس میں گواہ مختارنے ضیاءالدین اسپتال کی آڈٹ رپورٹ پیش کی۔گواہ کا کہنا تھاکہ آڈٹ رپورٹ 2009 سے2014تک کی ہے۔

ڈاکٹرعاصم نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 'ہرطرف سے مجھے پھنسایا جارہا ہے،وزارت پیٹرولیم کااتنا بجٹ نہیں جتنا الزام مجھ پرلگادیاگیاکسی اورکا بدلہ لینے کیلئے مجھ پرجھوٹا کیس بنادیا اب سوچ رہے ہیں کیسے ثابت کریں'۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھاکہ' تفتیشی افسرکی جان کوخطرہ ہے،مجھے ڈرہے کہ کسی نے تفتیشی افسرکوماردیاتوالزام مجھ پرلگادیں گے'۔

عدالت نے استفسارکیاکہ کون دھمکی دےرہا ہے جس پرڈاکٹرعاصم نے کہا کہ' نیب خوداپنے لئےخطرہ ہے چھوٹوں کوبڑوں سے خطرہ ہےعدالت نے آئندہ سماعت پرمزیدگواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی'۔

Read Comments