گوجرانوالہ:آتش بازی کا سامان  بنانے والوں کیخلاف کارروائی

شائع 21 مئ 2016 10:29am

گوجرانوالہ :گوجرانوالہ میں پٹاخے بیچنے والوں کی شامت آگئی۔پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

 پولیس نے آتش بازی کا سامان  بنانے اور فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ گرجاکھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کا آتش باذی کا سامان برآمد کرکے دوکانداروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ آتش باذی کا سامان شب برات پر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جانا تھا ۔

Read Comments