Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ملتان: نشتر اسپتال انتظامیہ اور ہیڈ نرس کے ناروا سلوک کے خلاف ہونیوالے احتجاج میں آج پانچویں روز بھی نرسوں نے ریلی نکالی اوردھرنا دیا۔
دھرنے کے باعث نشتر روڈ ٹریفک کیلئے بلاک ہو گئی، ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے نرسز نے انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
گزشتہ روز بنائے جانے والی مذاکراتی کمیٹی کو نرسوں نے مسترد کر دیا۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ ہیڈ نرس کو عہدے سے ہٹائے بغیر مزاکرات نہیں ہو سکتے۔ انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا۔
چار دن سے جاری احتجاج کے باعث اسپتال میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ نے زیر تربیت نرسز کو ڈیوٹی پر تعینات کر دیا ہے۔