Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں عوام آج یوم شہدا منارہے ہیں۔ بھارتی فوج نے لوگوں کو شہید رہنماوٴں کی برسی میں شرکت سے روکنے کے لئے میں کرفیو نافذ کردیا۔
مقبوضہ کشمیر میں آج کشمیر کی آزادی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے رہنماوٴں کی برسی منائی جارہی ہے۔کشمیریوں کو میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کی جانب سے منعقدہ برسی کی تقریب میں شرکت میں روکنے کے لیے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے شہر کو فوجی چھاوٴنی میں تبدیل کردیا ہے اور مقبوضہ وادی میں چار ہزار اضافی فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میر واعظ مولوی محمد فاروق کو اکیس مئی انیس سو نوے میں سری نگر میں شہید کیا گیا تھا ۔