فائل فوٹو
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون عوام میں دماغی صحت کے حوالے سے آگاہی دینے کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔ دپیکا پڈکون نے ڈپریشن کا شکار افراد کیلئے اپنی فاوٴنڈیشن کے ذریعے مہم کا آغاز کردیا ہے۔
بالی وڈ نگری میں نام کمانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون ذہنی امراض میں مبتلا افراد کی مسیحا بن گئیں۔اداکارہ نے دپیکا فاوٴنڈیشن لیو ،لوو اینڈلاف کے ذریعے عوام میں دماغی صحت کے حوالے سے پروگرام کا آغاز کردیا۔
اس پروگرام کے تحت پانچ ہزار ڈاکٹرز عوام میں دماغی بیماریوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔ڈپریشن، تناوٴ، اورمختلف دماغی بیماریوں کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کیا جائیگا۔
دپیکا کا کہنا ہے کہ جسمانی صحت کیساتھ ساتھ ذہنی صحت کے بارے میں بھی علم ہونا چاہئے۔ دپیکا فاوٴنڈیشن کا مقصد شہریوں کو ڈپریشن سے آگاہی اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔