شائع 21 مئ 2016 02:35pm

دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی کو ریلیز ہوگی

نیویارک :بچوں اور بڑوں کے مقبول فکشنل کردار ٹارزن کی کہانی پر مبنی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی سے امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا نیاٹریلر ریلیزکر دیا گیا۔

جنگل میں مشہور فکشنل کردار ٹارزن کو زندگی گزارتے دیکھا ہے لیکن اب دکھائیں گے ایسے ٹارزن کی کہانی جو جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے مشن پر ہے۔

ہالی ووڈ فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا جسے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کی کہانی ایک ایسے ٹارزن کی ہے جو زندگی گزارنے لندن کا رخ کرتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کو ختم کرنے کیلئے پھر سے جنگل پہنچ جاتا ہے۔

مجرموں کا صفایا کرنے کے مشن میں اسکے جنگلی جانور دوست ٹارزن کا ساتھ دیتے ہیں ۔فلم میں مرکزی کردار الیگزینڈر اور مارگریٹ روبی ادا کررہے ہیں۔وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی فلم دی لیجنڈ آف ٹارزن یکم جولائی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read Comments