Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی :پاک فوج نے پاک افغان سرحد انگور اڈا کے مقام پر تعمیر کی گئی چیک پوسٹ افغان فوج کے حوالے کر دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ کی تعمیر بارڈر مینجمنٹ بہتر کرنے کے اقدام کا حصہ ہے،چیک پوسٹ سے پاک افغان سرحد پر امن و استحکام لانے میں مدد ملے گی،آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد سے متعلق تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔