Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ میثاق جمہوریت کی طرح میثاق معیشت بھی ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مخالفین دعووٴں کے بجائے بیٹھ کر پلان بنائیں، مشاورتی عمل پر یقین رکھتے ہیں، مثبت تجاویز بجٹ میں شامل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، استحکام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بڑے فورمز پر آکر جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہیے، وزیراعظم اور وزرا کے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کو دنیا میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ نہیں دیکھنا ہوگا کہ کس کی حکومت ہے اور کس کی نہیں۔