عمران فاروق قتل کیس ،اسکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی پاکستان آمد

شائع 21 مئ 2016 05:08pm

اسلام آباد:اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایف آئی اے سے عمران فاروق قتل کیس سے متعلق شواہد مانگ لئے ہیں۔ ٹیم کے دو ارکان پاکستان پہنچ گئے جبکہ تین کل پہنچیں گے۔

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے کیس میں اہم پیشرفت جلد متوقع ہے،کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے دو ارکان پاکستان پہنچ گئے جبکہ تین ارکان کل پہنچیں گے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے عمران فاروق قتل سے متعلق شواہد ایف آئی اے سے مانگے ہیں جبکہ ٹیم ایف آئی اے حکام سے ملاقاتیں کر کے تفتیش سے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرز اسکاٹ یارڈ لینڈ کی ٹیم کو بریفنگ دیں گے۔

Read Comments