وزیراعظم نوازشریف 5روزہ نجی دورے پرلندن روانہ

شائع 22 مئ 2016 07:35am

وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ساتھ 5روزہ نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔

 لاہور ایئرپورٹ پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور دیگر اعلی حکام نے انہیں رخصت کیا۔

مسلم لیگ نون ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے دوران اپنا طبعی معائنہ کرائیں گے۔

 وزیراعظم پاکستانی کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے لیکن وہ اپنے دورے میں زیادہ تر آرام کو ترجیح دیں گے۔

 مختلف ذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس کے حوالے سے ملکی صورتحال پر لندن میں مقیم کچھ سیاسی رہنماؤں کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔

 وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی 26 مئی کو متوقع ہے۔

 

Read Comments