Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
بنوں :بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق،بنوں کے علاقے غوری والا میں اتوار کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
جاں بحق ہونے والا ایف سی اہلکار جہانگیراپنی شادی کیلئے چھٹیوں پر گاؤں آیا تھا جس کو مسجد سے گھر جاتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے قریبی اسپتال منتقل کردیا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شورع کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق ،چارسدہ کے نواحی علاقے پڑانگ میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 3 اشتہاریوں اور 3 منشیات فروشوں سمیت 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار اشتہاری ملزمان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منیشات بھی برآمد ہوئی ہے۔
گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔