Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہےکہ اگر پاناما لیکس پر تمام آپشنز ختم ہوجائیں گے تو پھر سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس پر موقف واضح ہے کہ ٹی اوآر بنائے جائیں نواز شریف اور آصف ذرداری کی لندن میں ملاقات کا علم نہیں ہے نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہو رہی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں جمہوریت کو بچانا چاہتے ہیں ہم بھی کہتے ہیں کسی نے قرضے معاف کرائیں ہیں آف شور کمپنیاں بنائی ہیں ان سب کو ٹی او آرز کے دائرے میں لایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانےمیں ناکام ہوگئی ہے۔