اپ ڈیٹ 22 مئ 2016 09:53am

خاران:مسافر کوچ کھائی میں گرگئی،5 افراد جاں بحق

خاران:خاران کے قریب مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے 5افراد جاں بحق اور36زخمی ہوگئے۔

لیویز زرائع کے مطابق ،کراچی سے پنجگور جانے والی مسافرکوچ کو خاران کے قریب سرچشمہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔

مرنے والوں میں 2خواتین جبک زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے بروقت جائے وقوعہ پرپہنچ کرزخمیوں کو طبی امداد کیلئے کوئٹہ اور پنجگورکے اسپتالوں میں منتقل کردیا ۔

Read Comments