Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے یوسف رضا گیلانی کو ان کے صاحبزادے علی حیدرکی بازیابی کی مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم کے بعد اسپیکر قومی اسبملی ایاز صادق بھی گیلانی ہاؤس لاہور پہنچے اور گیلانی فیملی کو علی حیدر کی بازیابی پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پیر یا منگل کو ہوگا،پاناما لیکس کے کمیشن کے ٹی او آرز تمام جماعتوں کی توقعات کے مطابق بنیں گے، اپوزیشن نے وزیراعظم کے استعفٰی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کیلئےاپوزیشن کےنام ان کے پاس آگئےہیں، حکومتی ارکان کے نام بھی پیر کو آجائیں گے،جس کے بعد کمیٹی کے 12 ارکان کے ساتھ مشاورت ہوگی۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے اسمبلی چلانےکیلئے رہنمائی لی، یہ ملاقات کوئی نئی بات نہیں ہے۔