لاڑکانہ:ہیٹ اسٹروک کے سبب چار افراد جاں بحق

شائع 22 مئ 2016 12:33pm

لاڑکانہ:لاڑکانہ میں ہیٹ اسٹروک کے باعث دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پندرہ سے زائد افراد متاثر ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

لاڑکانہ میں سورج نے قہر برسایا اور پارہ 49 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔شدید گرمی کے باعث دو خواتین سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے ، جبکہ  پندرہ سے زائد افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکراسپتال پہنچ گئے۔

لاڑکانہ میں گذشتہ چھ روز سے شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہیں۔لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی اذیت میں اضافہ کردیا۔

شدید گرمی کے باعث جاں بحق افراد کا تعلق گاؤں فتح محمد سے ہے جن میں معشوق ، سومل ، مومل اور گاؤں رانجھو کلہوڑو کا شہزادو کلہوڑو شامل ہیں۔

Read Comments