دنیا میں ہر دوسرا انسان کو ہچکیاں آتی ہیں۔کوئی سمجھتا ہے کہ پانی کی کمی سے ہچکیاں آتی ہیں، کسی کا ماننا ہے کہ جب کوئی یاد کرتا ہے تو ہچکیاں آتی ہیں،اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ ہچکیاں خشکی کے باعث آتی ہیں۔
ہچکیاں آنی کی اصل وجہ سینے اور گلے میں موجود اعصاب میں جلن کی وجہ آتی ہیں۔ اگر آپ بہت مرچوں والا کھانا کھائیں تو اس سے آپ کے سینے میں جلن شروع ہوجاتی ہے،جس کے باعث ہچکیاں آنی شروع ہوجاتی ہیں۔اس کے علاوہ چند ادویات کے استعمال سے بھی ہچکیاں آتی ہیں ۔
ہچکیاں آنے کئی وجوہات ہوتی ہیں اور یہ وجوہات کون کون سی ہیں،وہ درج ذیل ہیں:
٭ جلدی جلدی کھانا
اگر کوئی شخص تیزی میں کھانا کھاتا ہے،اس کے باعث بھی ہچکیاں آنی شروع ہوجاتی ہیں۔
٭ سگریٹ پینا
جو لوگ زیادہ سگریٹ پیتے ہیں ان کو بھی ہچکیوں سے شکایت ہوتی ہے۔
٭چیونگم کھانا
جن افراد کو بہت زیادہ چیونگم پسند ہوتی ہے اور وہ وقفے وقفے سے چیونگم کھاتے ہیں، ان کو ہچکیاں زیادہ آتی ہیں۔
٭ جگر میں مسئلہ
جن افراد کے جگر میں کچھ مسائل ہوتے ہیں ، جیسے سوجن ، انفیکشن اور جلن وغیرہ،ان چیزوں کے باعث ہچکیاں آتی ہیں۔
٭ ادویات کا استعمال
کچھ ادویات کا زیادہ استعمال بھی ہچکیاں آنے کا سبب بنتا ہے۔وہ افراد جو ڈپریشن کو دور کرنے کے لیے ادویات کا استعمال کرتے ہیں، ان کو ہچکیاں زیادہ آتی ہیں۔کیونکہ ادویات کا استعمال نظام ہاضمہ میں خشکی پیدا کردیتا ہے جس کے باعث ہچکیاں آتی ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے