پنجاب میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

اپ ڈیٹ 23 مئ 2016 08:05am

لاہور:پنجاب میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔مہم کے دوران 1کروڑ 80لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ،پنجاب بھر میں پولیومہم کیلئے 43 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔جو صوبے کے 36 اضلاع میں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔

  حساس یونین کونسلز میں ہر ٹیم کے ہمراہ ایک پولیس اہلکار موجود رہے گا اور متعلقہ تھانے میں تمام ٹیم ممبرز کے موبائل نمبرز فراہم کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ،حساس یونین کونسل میں پولیس موبائل بھی گشت پر رہے گی جبکہ مہم کے دوران صوبے بھر کے 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Read Comments