شائع 23 مئ 2016 08:45am

بگ باس  سیزن 7 کی صوفیا حیات نے اٹھایا حیرت انگیز قدم

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کاسب سےمشہور رئلیٹی شو بگ باس اپنے آف سیزن  میں بھی خبروں کا مرکز بنا رہتا ہے۔

حال ہی میں بگ باس سیزن 7 کے ذریعے مشہور ہونے والی ماڈل صوفیا حیات نے اپنی زندگی کے  حوالے سے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے  'نن' بننے کا فیصلہ کرلیا اور اپنا نام 'مدر صوفیا 'رکھ لیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 2013  میں بگ باس کے گھر میں وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے  داخل ہونے  والی  صوفیا حیات  کو   ان کے بے باک انداز کیلئے'کینڈی بار' کا خطاب دیا گیا تھا۔

انتہائی فیشن ایبل  ماڈل اگر نن بننے کا فیصلہ کرتی ہے تو لوگوں کا حیرت میں مبتلا ہوجانا  یقینی ہے۔

گزشتہ ماہ اپریل میں صوفیا نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ"ہم سب میک اپ،ہئیر کلر اور فیشن  کے بغیر بہت خوبصورت  نظر آتے ہیں' ۔

'ہم سب جیسے ہیں بالکل ٹھیک ہیں،میں بدل چکی ہوں اور آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں ۔'

We are beautiful without makeup..hair colour..fashion..we are perfect as we are. I'm sorry I gave you the impression otherwise. I am changed. I love you all. Gaia Sofia Mother

A photo posted by Sofia Hayat (@sofiahayat) on

My beautiful friends and angels @nitinsharma_london love you lots. How handsome is Clarke Kent!!

A photo posted by Sofia Hayat (@sofiahayat) on

Read Comments