Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور کے کوہاٹ روڈ اور نوشہرہ کے علاقے چوکی ممریز میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نوشہرہ کے علاقے چوک ممریز میں گھریلو تنازع پر2 بھائیوں سردار اور رحم داد نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی رحم داد اور سردار ہلاک ہوگئے، فائرنگ سے سردار کی بیوی اور 2 بیٹے عمیر اور زبیر بھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
دوسری جانب پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ تھانہ بانہ ماڑی کی حدود میں فائرنگ سے رکشہ ڈرائیو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، رکشہ ڈرائیور کو اس کے سسر نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔