حج کوٹہ کیس میں وزارت مذہبی امورکو عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکاحکم

شائع 23 مئ 2016 10:37am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس میں وزارت مذہبی امورکو عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کا حکم دے دیا ۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے حج کوٹہ کیس میں ٹورآپریٹر کی اپیل کی سماعت کی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم تو خود انتظار کر رہے ہیں کہ اس ملک میں گڈ گورننس کب آئے گی، آخرملک سے کرپشن، اقرباء پروری کب ختم ہوگی۔

وکیل ٹورآپریٹرزنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امورحج کوٹہ کی تقسیم میں عدالتی فیصلے کو ملحوظ خاطر نہیں رکھ رہی،قانونی حیثیت میں رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز ہیں لیکن 4 سالوں سے کوٹہ نہیں مل رہا۔

جس پرجسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ فریقین کی مرضی سے کیاتاہم عدالت نے سماعت کے بعد وزارت مذہبی امورکو عدالتی  فیصلے پرعملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے ٹورآپریٹرز کی درخواست نمٹادی۔

Read Comments