ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا شمار بولی وڈ کی پرکشش جوڑیوں میں ہوتا ہے،تاہم نجی وجوہات کی بناء پر دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں اداکار ایک دوسرے سے اتنے زیادہ خفا ہیں کہ ساتھ کام کرنا بھی گوارا نہیں ،تاہم ڈائریکٹر کے پر زور اسرار پر فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ کیلئے دونوں کو ایک ساتھ مراکش جانا پڑا۔
شوٹنگ کے دوران یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کے درمیان ایک بار پھر سب کچھ ٹھیک ہونے جا رہا ہے۔لیکن اب سب کچھ واضح ہو گیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ رنبیر فلم کی شوٹنگ ختم کروانے کے بعد واپس ممبئی آجائیں گے جبکہ کترینہ لندن اپنی فیملی سے ملنے جائیں گی۔