شائع 23 مئ 2016 02:12pm

کانز فلم فیسٹیول اختتام پذیر ،پام دی ایوارڈ ڈائریکٹر کین کے نام

پیرس :خوشبو کے شہر پیرس میں جاری فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز فلم فیسٹیول کا اختتام ہوگیا ہے،برطانوی ڈائریکٹر کین لوچ کی فلم آئی ڈینئیل بلیک پام ڈی ایوارڈ کی حقدار قرار پائی۔

انہتر ویں کانز فلم فیسٹیول کی رنگینیاں اپنے اختتام کو پہنچیں۔اختتامی تقریب میں فلمی دنیا کے مایہ ناز ستاروں نے شرکت کر کے فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے،نامورستاروں نے مداحوں کو آٹو گرافس دیئے اور ریمپ پر خوب جلوے بکھیرے۔

کانز فلم فیسٹیول کے اختتام پربرطانوی ہدایت کارکین لوچ کی فلم آئی ڈینئیل بلیک فیسٹیول کے اعلیٰ ترین اعزاز پام ڈی اور کی حقدار قرار پائی، فلم آئی ڈینیل بلیک میں سوشل ورکنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے، اس سے قبل ڈائریکٹر کین لوچ دو ہزار چھ میں بھی پام دی اورایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

کانز میں ایوارڈز کے دوڑ میں شامل کینیڈئین ڈائریکٹر زیویئر ڈولان نے گرینڈ پریکس ایوارڈ اپنے نام کیا،جیوری ممبران کا کہنا تھا مقابلے کی دوڑ میں شامل تمام فلموں کے ساتھ انصاف کیا گیا ہے۔

Read Comments