شائع 23 مئ 2016 02:24pm

امریکی باکس آفس پر فلم اینگری برڈ کا راج

نیویارک :امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم اینگری برڈ آتے ہی چھاگئی، فلم نے سائنس فکشن فلم کیپٹن امریکا سول وار کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایکشن کی ایکشن سے لڑائی میں اینگری برڈ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم نے پہلے ہی ہفتے تین کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا دھواں دھار آغاز کرلیا ہے۔

اینی میٹڈ فلم اینگری برڈ کی کہانی رنگ برنگی چڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو ایک گروہ کی صورت میں اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتی دکھائی دیں گی جبکہ کئی ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی ایکشن سے بھرپور فلم کیپٹن امریکا سول وارتین کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر بٹور کر دوسرے نمبر پر رہی ۔

تیسری پوزیشن کامیڈی ڈرامہ فلم نیبر ٹو نے حاصل کی ہے فلم نے دو کروڑ سترہ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے ۔

Read Comments