ملااختر منصور کے بعد نئے امیر کے انتخاب کیلئےشوریٰ کا اجلاس

شائع 24 مئ 2016 05:57am

ہلمند:طالبان کے امیر ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد نئے امیر کے انتخاب کے لئے ہلمند میں طالبان شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں نئے سربراہ کیلئے 5نام سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ،ان امیدواروں میں ملا عمر کے بھائی ملاعبدالمنان اور بیٹے ملا یعقوب کے نام بھی شامل ہیں جبکہ دیگر امیدواروں میں سراج الدین حقانی، ملاعبدالقیوم ذاکر اور مولوی ہیبت اللہ کا نام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  افغان طالبان کے لیڈر ملا اختر منصور کی ہلاکت اور اس کے بعد کی صورتحال میں 2 باتیں نہایت اہم ہیں ایک طالبان کے نئے امیر کا انتخاب اور دوسرا یہ کہ نیا امیر پاکستان کے حوالے سے کیا پالیسی اختیار کرتا ہے۔

Read Comments