اسلام آباد،راولپنڈی میں آپریشن،55 مشتبہ افراد گرفتار

شائع 24 مئ 2016 07:56am

اسلام آباد:اسلام آباد اور راولپنڈی میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں پچپن مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے راجہ بازار میں کارروائی کرکے ہنڈی میں ملوث شخص کو پکڑ لیا۔

اسلام آباد کے علاقے ترنول اور کرال میں منگل کے روز حساس اداروں کے اہلکاروں سمیت پولیس اوررینجرزنےگھرگھر تلاشی کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔

 راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد اور ائیرپورٹ کی حدود میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا ۔حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہیں ۔

 دوسری جانب ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں چھاپہ مار کر ہنڈی کا کاروبارمیں ملوث ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔

 گرفتار شخص سے ملکی وغیرملکی کرنسی اورسونا برآمد ہوا ، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگرساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔

Read Comments