Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی میں آج سے 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا،مہم کے دوران 5سال سے کم عمرکے 22لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
چارروزہ انسداد پولیومہم کے دوران شہرکی 188یونین کونسلزمیں رضاکاروں کی 6ہزارٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو گھرگھرجاکر5سال تک عمرکے بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلائیں گی۔
کمشنرکراچی آصف حیدرشاہ اورسیکرٹری صحت احمد بخش ناریجونے کورنگی 5نمبرمیں واقع سرکاری اسپتال میں بچوں کو پولیوسے بچاوکے قطرے پلاکرمہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ گزشتہ مہم کے دوران 'دہشت گردی 'کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے پیش نظرمہم کی سیکیورٹی فول پروف بنائی گئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ احمد بخش ناریجو کا کہنا تھا کہ پولیومہم کے بعد انسدادخسرہ مہم چلائی جائے گی،پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے 5ہزارسے زائد پولیس اہلکارتعینات کئے گئے جبکہ رینجرزبھی پولیومہم کو سیکیورٹی فراہم کرے گی۔