Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جامشورو :جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافر کوچ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد10ہوگئی۔
شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر کو چ جامشورو کے قریب الٹنے سے 8افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے تھے۔
زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو اورحیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ان میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
سول اسپتال حیدرآباد میں حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔