سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت بھیجنے کیخلاف درخواست مسترد

اپ ڈیٹ 24 مئ 2016 10:58am

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفوراکیس فوجی عدالت بھیجے جانے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔فوجی عدالت 5 مجرموں کوسزائے موت سناچکی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سانحہ صفورا کیس فوجی عدالت میں بھیجے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی ۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیا کہ ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیرمقدمہ فوجی عدالت نہیں بھیجا جا سکتا ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں مسترد کردیں جس کے بعد حسین قمر، سلطان قمر اورنعیم ساجد کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلے گا ۔

 فوجی عدالت سعد عزیز،طاہر منہاس،اظہراورعشرت سمیت پانچ ملزمان کو سزائے موت سنا چکی ہے۔

Read Comments