شائع 24 مئ 2016 10:13am

شاہ رخ کا بیٹا اور امیتابھ کی نواسی ایک ساتھ؟

ممبئی:حال ہی میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور امیتابھ کی نواسی ناویا  نے گریجویشن مکمل کیا ہے، اسی حوالے سے دونوں  سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  شاہ رخ آریان کی  گریجوشن تقریب میں شرکت کیلئے اپنی بیٹی سہانا کے ہمراہ لندن گئے تھے ،انہوں نے ٹویٹر پر  خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کایادگار دن قرار دیا ۔

حال ہی میں دونوں نے اپنی گریجوشن مکمل ہونے کی خوشی میں دی گئی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں ،جنہیں لوگوں کی جانب سے بیحد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ آریان اور ناویا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں بولی وڈ کے اگلے سپر اسٹارز ہیں ۔

Read Comments