Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
شکارپور:شکارپور میں 2گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور ایک راہگیر خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق، تحصیل گڑھی یاسین کے علاقے سالو گوٹھ میں 2 گروپوں کے درمیان پرانے تنازع پرتصادم ہوا۔
زخمی راہگیر خاتون کو پہلے گڑھی اسپتال منتقل اور بعد میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ،مرنے والے ایک شخص کی شناخت افغان علی کے نام سے ہوئی، جس کے سر کی قیمت سندھ حکومت5 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔