پاناما پیپرز:12رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کانوٹیفکیشن جاری

شائع 24 مئ 2016 11:08am

اسلام آباد:پاناما پیپرزکی ٹی اوآرزسے متعلق 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کی منظوری کے بعد 12 رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔

 پارلیمانی کمیٹی حکومت اوراپوزیشن کے 6 ، 6 ارکان پرمشتمل ہے ۔

 حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار،خواجہ آصف ،خواجہ سعد رفیق،انوشہ رحمان،اکرم درانی اورحاصل بزنجو کمیٹی میں شامل ہیں ۔

 جبکہ اعتزازاحسن، شاہ محمودقریشی،صاحبزادہ طارق اللہ ،بیرسٹر سیف، طارق بشیرچیمہ اورالیاس بلور اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے ۔

 پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل شام 4بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔

پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز، آف شورکمپنیوں، قرضوں کی معافی اورکک بیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرزتیارکرے گی ۔

Read Comments