Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ابھی تک ملا منصور کے مرنے کی کوئی سائینٹیفکٹ شہادت نہیں مل سکی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حملے کا امریکی جواز ناقابل قبول ہے اورحکومت پاکستان سختی سے ڈرون حملے کی مذمت کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے میں مارے جانیوالے شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا ،نتائج کے بعد واضح اعلان کرینگے ۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی واپسی پر نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ ہوگی ۔
ان کا کہنا تھاکہ ہلاک شخص کے پاس سے ولی محمدنامی شخص کا پاسپورٹ ملا ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈز سے متعلق بھی میڈیا کو آگاہ کیا اور کہا کہ کئی ایسی دستاویزات منسوخ کی جاچکی ہیں ۔چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ ولی محمد کا شناختی کارڈ پرویز مشرف کے دورے میں بنا ۔