نیویارک :ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما واٹسن ایک بار پھر جادوئی کہانی میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ اداکارہ ہالی ووڈ فلم بیوٹی اینڈ دی بیسٹ میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔
مشہور کارٹون فلم بیوٹی اینڈ دا بیسٹ کے نئے ٹریلر میں ایما واٹسن کی ایک جھلک مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئی ہے۔فیری ٹیل میں ایما شہزادی بنیں گی ، فلم میں خوبصورت شہزادی تنہا محل میں رہتی ہیں اور وہاں رہ کر شیطان قوتوں کا مقابلہ کرتی ہے۔بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کا پہلا ٹریلر اپنے بہترین مناظر کے باعث مقبول ہوگیا ہے ۔
والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلموں میں اس سے قبل 'اسنو وائٹ'،'سلیپنگ بیوٹی' اور 'بیوٹی اینڈ دا بیسٹ' سمیت متعدد انسٹالمنٹ ریلیز ہوچکی ہیں۔ بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی پہلی فلم پچیس سال قبل انیس سو اکیانوے میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔اسی فیری ٹیل کا تھری ڈی ورڑن بھی نومبر دوہزار گیارہ میں ریلیز کیا گیا جسے ایک بار پھر بھرپور پذیرائی ملی تھی۔