٭گھریلو کاموں میں دلچسپی
٭اپنے بچوں کی گھریلو کاموں میں دلچسپی پیدا کریں جس سے ان کو اس بات کا احساس ہوگا کہ مجھے زندگی میں موجود ہر کام کو کرنا ہے اور وہ ایک بہتر زندگی گزار سکیں گے۔
٭معاشرتی ہنر
معاشرتی ہنر سکھائیں جس میں ان کو دوسروں کے جذبات کو سمجنا اور ان کی مدد کرنے سے متعلق تعلیم دیں۔
٭عملی مظاہرہ کر کے دکھائیں
بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینے کے لئے ان کو اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھائیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ ایک اچھے کالج میں تعلم حاصل کرے تو خود اس کے لئے رول ماڈل بنیں اور پہلے خود بہترین تعلیم حاصل کریں۔
٭٭رشتوں کا ادب و احترام سکھائیں
بچوں کو رشتوں کا ادب واحترام اور ان کو اچھے سے نبھانے کے طریقے سکھائیں ۔جس سے ان کے تعلیم پر بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔
٭ریاضی سے دلچسپی پیدا کریں
بچپن ہی سے بچوں میں حساب کتاب سے دلچسپی پیدا کریں اور گھر میں ہی ان کو ریاضی کی تعلیم دینا شروع کردیں۔
٭مایوسی سے بچائیں
بچوں میں کوشش کرتے رہنے کی عادت ڈالیں اور ان کو فیل ہونے پر مایوسی نہ کرنے کا درس دیں۔
٭بڑھتے ہوئے بچوں کو توجہ دیں
بڑھتے ہوئے بچوں کے لئے رول ماڈل بنیں اور ان کو کام کرنے کے طور طریقوں سے آشنائی دلانا شروع کردیں۔