پشاورمیں ایف سی کی گاڑی پرفائرنگ،3 اہلکار شہید

اپ ڈیٹ 25 مئ 2016 09:47am

پشاور :پشاور میں موٹر سائیکل سوار’دہشت گردوں ‘کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت کے مطابق, رنگ روڈ کے قریب ایف سی کی سنگل کیبن گاڑی رواں دواں تھی کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم’ دہشت گردوں ‘ نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دہشت گرد' فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔

Read Comments