سانحہ ڈسکہ:پنجاب بار کونسل کے اعلان پر وکلاء کا یوم سیاہ

اپ ڈیٹ 25 مئ 2016 08:33am

لاہور:پنجاب بار کونسل کے اعلان پر وکلاء سانحہ ڈسکہ پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، سانحہ میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر سمیت 3وکلاء جاں بحق ہوگئے تھے۔

پنجاب بار کونسل کے اعلان پر صوبے کی وکلاء تنظیمیں سانحہ ڈسکہ کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، بار رومز پر سیاہ پرچم لہرائے جارہے ہیں۔

 وکلاء کی ہڑتال کے باعث لاہور کی ایوان عدل،ضلعی کچہری،کینٹ کچہری،ماڈل ٹاؤن کچہری،فیروز والا، شیخوپورہ،قصور،گجرات،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ساہیوال،فیصل آباد،جہلم،مظفر گڑھ،وہاڑی ،بہاؤلنگر، بہاؤلپور،لودھراں،بھکر اور راجن پور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

 وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایک سال قبل ڈسکہ میں پیش آنے والے واقعے میں پولیس فائرنگ سے 3 وکلاء جاں بحق ہو گئے تھے۔

Read Comments