Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلام آباد کی مقامی عدالت نےسابق صدرپرویزمشرف کیخلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج غربی پرویزالقادرمیمن کا تحریرکردہ فیصلہ 2صفحات پرمشتمل ہے ۔
تحریری فیصلے میں پرویزمشرف کواشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم بیرون ملک چلا گیا ۔
عدالت پہلے ہی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرچکی ہے، ملزم مسلسل حاضری سے راہ فرار اختیارکررہا ہے، ایسے حالات میں پرویزمشرف کواشتہاری قراردیا جاتا ہے ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پرویزمشرف کے ضامن بتائیں کہ کیوں نہ ان کی ضمانت ضبط کرلی جائے ۔
مقامی عدالت نے 21 مئی کوکیس کا مختصرفیصلہ سنایا تھا۔