سزائے موت کے 2مجرموں کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

اپ ڈیٹ 25 مئ 2016 08:37am

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے 2مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

سزائے موت کے مجرموں کی اپیلوں کی سماعت میں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرموں کی اپیلیں مسترد کردیں ۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے نیوی افسر کے بیٹے ارشد نبی اور راشد اسلم کو دو ہزار بارہ میں اغواء اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی ۔

ملزمان نے 2006میں اپنے دوست سمیع کو میر پور خاص سے اغواء کیا اور ڈیفنس کراچی میں تاوان نہ ملنے پر قتل کردیا تھا۔

Read Comments