ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری میں ایکشن ہیرو کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار اکشے کمار نے لوگوں کے دل جیت لئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اکشے کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں اسٹنٹ مین کیلئے کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی۔
یہاں انسانی جان کی حفاظت کی کوئی اہمیت نہیں ،ہمارےاسٹنٹ مین اپنی جانوں پر کھیل کر ایکشن کرتے ہیں لیکن انہیں کوئی تحفظ نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے اب فلموں کے سیٹ پرایمبولینس اور ڈاکٹر کی سہولت ہوتی ہے تاہم انشورنس کی سہولت ابھی بھی نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اسٹنٹ مین کی زندگی کے تحفظ کیلئے کوشش کرنی چاہئے اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب انہیں انشورنس دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اکشےان دنوں اپنی آنے والی فلم 'ہاؤس فل3'کی تشہیر میں مصروف ہیں ،فلم میں ان کے ساتھ رتیش دیش مکھ،ابھیشیک بچن،جیکولین فرنانڈس اور نرگس فخری بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔