سپریم کورٹ:این اے162ساہیوال پردوبارہ انتخابات کا حکم

شائع 25 مئ 2016 10:10am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے این اے 162ساہیوال پرالیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا ۔ پی ٹی آئی کے رائے حسن نوازنااہل  ہو گئے ۔

سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف  رائے حسن نوازکی درخواست کی سماعت  چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

 سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے این اے 162ساہیوال میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ سال مئی کے مہینے میں الیکشن ٹریبونل نے این اے162ساہیوال سے منتخب ہونےوالے تحریک انصاف کے رہنماء رائے حسن نوازکواثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل قراردیا تھا۔

 رائے حسن نواز کے خلاف آزاد امیدوار حاجی ایوب ناصرنے انتخابی عذرداری الیکشن ٹریبونل میں دائر کی تھی ۔

Read Comments