ممبئی:گزشتہ کچھ عرصے سے اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' کی کامیابی کے بعد سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق فلموں میں کامیابی اور نیشنل ایوارڈ جیتنے کے بعد کنگنا فلم پروڈیوسرز سے 11 کروڑ روپے وصول کررہی ہیں۔اس خبر کے بارے میں کنگنا کی جانب سے کوئی تردید نہیں کی گئی ۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ فلم 'رنگون' کیلئے انہوں نے صرف 3 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رنگون میں شامل اداکار سیف علی خان اور شاہد کپور نے بھی تقریباً اتنے ہی پیسے وصول کئے ہیں۔
واضح رہے کہ رنگون کی ہدایت کاری وشال بھردواج نے دی ہے جبکہ ساجد ناڈیا والا نے فلم پروڈیوس کی ہے۔
بشکریہ:اسپوٹ بوائے