ملک کی خاطر بینائی قربان کرنیوالے فوجیوں کو آرمی چیف کا خراج تحسین

شائع 25 مئ 2016 05:13pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مادر وطن کی خاطر اپنی آنکھوں کی روشنی قربان کرنے والے فوجیوں کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن تمام قومی ہیروز نے حقیقی معنوں میں اپنی بینائی قربان کرکے قائد اعظم کی وسعت نظر کو حقیقت میں بدلا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عسکری ادارہ امراض چشم کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے آپریشن کے دوران دھماکا خیز مواد کے باعث اپنی بینائی گنوانے والے فوجیوں کی عیادت کی۔

آرمی چیف نے ہدایات دیں کہ اِن تمام قومی ہیروز کی بینائی واپس لانے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،جنہوں نے حقیقی معنوں میں قربانی دیکر پاکستان کے حوالے سے قائد اعظم وسعت نظر کو حقیقت میں بدلا۔

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایک سو اناسی فوجی جوان اپنی بینائی سے محروم ہوئے،جبکہ عسکری ادارہ امراض چشم میں چھپن زیر علاج ہیں اور تیس فوجی اپنی دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو چکے۔اِس موقعے پر آرمی چیف کو نئے اور جدید بینائی بحالی مرکزمنصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Read Comments