کوئٹہ:مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

شائع 26 مئ 2016 06:07am

کوئٹہ: مطالبات کے حق میں ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے، حکومت اپنے وعدے کے مطابق24 گھنٹے میں مطالبات کے تسلیم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گزشتہ2 ماہ سے اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ینگ ڈاکٹرز کی گیارہ ماہ سے بند تنخواہوں، سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز  دوپہرینگ ڈاکٹرز ایوسی ایشن نے سول اسپتال سے منان چوک تک ریلی نکالیاور دھرنا دیا۔ ینگ ڈاکٹر کے صدر ڈاکٹرحفیظ مندو خیل کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک دو روز میں مطالبات کے تسلیم ہونے کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کا کہنا ہے کہ عوام کے مفاد اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دھرنے کو منان چوک سے پریس کلب کے باہر منتقل کردیا ہے جو تاحال جاری ہے۔

 دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر سخت لائحہ عمل کا مظاہرہ کریں گے۔

Read Comments