ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابراہم خان اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے والد سے زیادہ مقبول ہیں ،اور ان کی شہرت کا سہرا شاہ رخ کے سر جاتاہے۔
شاہ رخ تقریباً ہر روز اپنے بیٹے کی تصاویر اور مختلف سرگرمیاں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔تاہم اب وہ اپنے بچوں کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے رک گئے ہیں ۔
ان دنوں شاہ رخ اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں ہیں ،وہاں وہ اپنے بڑے بیٹے آریان کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب میں شریک ہونے گئے تھے۔
لندن میں قیام کے دوران انہوں نے فیملی کے ساتھ اپنے قریبی دوست اور معروف فلم پروڈیوسر کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
اس پارٹی کی سب سے دلچسپ چیز ابراہم کی وہ تصویر تھی جس میں وہ کرن جوہر کے پسندیدہ بیڈ پر ڈھیر ساری رنگ برنگی گیندوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس