ممبئی:بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سونم کپور نے گزشتہ کچھ دن پہلے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی اور اپنے بہترین فیشن اسٹائل کی بدولت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
تاہم اسی فیسٹیول میں معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی شریک تھیں ،لیکن ان کی شہرت بہترین نہیں بلکہ عجیب فیشن اپنانے کے باعث ہوئی۔
ایشوریا فیسٹیول میں جامنی رنگ کی لپ اسٹک لگا کر گئی تھیں ان کی اس حرکت پر میڈیا سمیت وہاںموجود تمام لوگ حیران رہ گئے اور سوشل میڈیا پر ان کے جامنی رنگ کے ہونٹوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اسی حوالے سے سونم کپور نے بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 'ایشوریا چاہتی تھیں کہ کانز فلم فیسٹیول میں صرف ان ہی کے بارے میں بات ہو اور یہ ہی ہوا،ان کا مقصد پورا ہوگیا،ہر کوئی صرف ان کے بارے میں بات کر رہا تھا'۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں میں نے بھی جامنی رنگ کی لپ اسٹک کا استعمال کیا تھا لیکن مجھے تو کسی نے نوٹس نہیں کیا ،یہاں تک کہ ایک شوٹ کیلئے میں نے کالے رنگ کی لپ اسٹک بھی لگائی تھی۔
واضح رہے کہ ایشوریا گزشتہ 15 برسوں سے اس فیسٹیول کا حصہ بن رہی ہیں اور 15 سال بعد بھی لوگ صرف انہیں ہی دیکھیں اس کیلئے انہوں نے بہترین طریقہ اختیار کیا۔
بشکریہ:مڈ ڈے