لودھراں :حلقہ این اے ایک سو چون ،ضمنی الیکشن کل متوقع

شائع 22 دسمبر 2015 09:47am

لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخاب کل ہوگا،چار لاکھ انیس ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کرینگے،انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔

لودھراں کے حلقہ این اے ایک سو چون میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل کل صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگا،انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔بیلٹ پیپرز،انتخابی فہرستیں اور بیلٹ باکس پر مشتمل انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جارہا ہے۔

حلقے میں ووٹنگ کیلئے تین سو تیس پولنگ اسٹیشنز اور آٹھ سو انتالیس پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں۔جبکہ حلقے کے کل ووٹرز کی تعداد چار لاکھ انیس ہزار ایک سو تراسی ہے۔مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ،پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین،عوامی تحریک کے عامر کوریجہ،جمعیت علمائے اسلام کے شفقت الرحمان سمیت بیس امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ اور پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

Read Comments